25 اکتوبر 2012 - 20:30

کوئٹہ میں دعائے عرفہ کا اجتماع بہشت زینب گنج شہداء قبرستان میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی اور اللہ کے حضورنواسہ رسول اللہ حضرت امام حسین کی تعلیم کردہ دعا دعائے عرفہ کی تلاوت کی اور انتہائی خضوع اور خشوع سے اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی.

ابنا: دعاکی تلاوت علامہ ہاشم موسوی سمیت متعدد دیگر علمائے کرام نے کی آخر میں علامہ ہاشم موسوی نے دعامانگی انہوں نے عالم اسلام کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا کی اور وطن عزیز کی سالمیت کی دعامانگی اور دہشت گردوں اور سامراجی ایجنٹوں کی نابودی کے لئے بھی اللہ کے حضور دعا کی گئی اس اجتماع کے آخر میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور عزاداری بھی گئی....../169